QR CodeQR Code

میڈیا والے خوامخواہ ٹیبل سٹوریز نہ چلائیں، جماعت اسلامی نئے انتخابات کے اعلان کے بعد اپنی حکمت عملی کا اعلان کردے گی، لیاقت بلوچ

18 Oct 2012 22:34

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے ملتان میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات میں ان کرپٹ پارٹیوں کیخلاف ووٹ کی طاقت کا استعمال کر کے انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کردیں گے۔


اسلام تائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملتان میں جماعت اسلامی حلقہ پی پی 194 کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، نئے انتخابات کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی اپنی حکمت عملی کا اعلان کردے گی، میڈیا والے خوامخواہ ٹیبل سٹوریز نہ چلائیں کہ جماعت اسلامی کا فلاں فلاں پارٹی سے اتحاد ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کارکنان انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں اور قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواران رائے عامہ کو منظم کرنے کے لیے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز، عوامی جلسوں کا اہتمام کریں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی قوم کو سرپرائز دے گی، پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی حکمران جماعتوں نے ملک کی جس طرح بے توقیری کرتے ہوئے امریکی غلامی اختیار کی ہے، دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹا ہے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کے تحفے دیے ہیں یہ اس حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں، استقبالیہ سے امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری، عبدالمحسن شاہین، حافظ محمد اسلم نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 204643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204643/میڈیا-والے-خوامخواہ-ٹیبل-سٹوریز-نہ-چلائیں-جماعت-اسلامی-نئے-انتخابات-کے-اعلان-بعد-اپنی-حکمت-عملی-کا-کردے-گی-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org