QR CodeQR Code

بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر قابض ہے، مولانا فضل الرحمان

19 Oct 2012 15:04

اسلام ٹائمز: پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو مضبوط کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل بھارت کو نہ صرف جدید اسلحہ دے رہے ہیں بلکہ فوجی مدد بھی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ اس کی 8 لاکھ فوج اور کالے قوانین کی وجہ سے ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پچھلی 6 دہائیوں سے اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر قابض ہے، فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے تسلط کو برقرار رکھنے کے لئے 8 لاکھ سے زائد فوج تعینات کی ہے، جو وہاں رائج کالے قوانین کی چھتری تلے اپنے آپ کو محفوط سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارتی فوج ان بدنام زمانہ کالے قوانین کی منسوخی کے سخت خلاف ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو مضبوط کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل بھارت کو نہ صرف جدید اسلحہ دے رہے ہیں بلکہ اسی کی فوجی مداد بھی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج بھارت جموں و کشمیر سے اپنی فوج نکالے اور کالے قوانین کو منسوخ کرے تو اسے کو پتہ چل جائے گا کہ کشمیری عوام کیا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 204752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204752/بھارت-فوجی-طاقت-کے-بل-بوتے-پر-کشمیر-قابض-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org