QR CodeQR Code

عراق، سامرہ جانیوالے پاکستانی زائرین کی بس پر حملہ، 4 زائر شہید 10 زخمی

20 Oct 2012 11:08

اسلام ٹائمز: عراق کے شمالی شہر تکریت کے جنوب مین واقع "بلد" کے قریب پاکستانی زائرین کی ایک بس کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں پاکستانی زائرین کی بس کے راستے میں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں چار زائرین شہید اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پولیس نے کل جمعہ کو اعلان کیا کہ عراق کے شمالی شہر تکریت کے جنوب مین واقع "بلد" کے قریب پاکستانی زائرین کی ایک بس کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ پلیس کے مطابق دہشتگردی کی اس واردات میں چار زائرین جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی زائرین سامراء جا رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 204956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/204956/عراق-سامرہ-جانیوالے-پاکستانی-زائرین-کی-بس-پر-حملہ-4-زائر-شہید-10-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org