0
Saturday 20 Oct 2012 11:08

عراق، سامرہ جانیوالے پاکستانی زائرین کی بس پر حملہ، 4 زائر شہید 10 زخمی

عراق، سامرہ جانیوالے پاکستانی زائرین کی بس پر حملہ، 4 زائر شہید 10 زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق میں پاکستانی زائرین کی بس کے راستے میں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں چار زائرین شہید اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پولیس نے کل جمعہ کو اعلان کیا کہ عراق کے شمالی شہر تکریت کے جنوب مین واقع "بلد" کے قریب پاکستانی زائرین کی ایک بس کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ پلیس کے مطابق دہشتگردی کی اس واردات میں چار زائرین جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی زائرین سامراء جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 204956
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش