QR CodeQR Code

اسکردو روڈ کی منسوخی بلتستان کو سو سال پیچھے دھکیلنے کی سازش ہے، پی ٹی آئی

23 Oct 2012 02:18

اسلام ٹائمز: کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری کہا کہ آج حزب اقتدار میں شامل جماعتیں ایوانوں سے اس سازش کے خلاف احتجاج کررہی ہیں جس سے یہ تاثر جنم لے رہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ایسی نادیدہ قوتیں حائل ہیں جو عوام کے رائے دہی کے ذریعے منتخب شدہ نمائندوں پر بھی حاوی ہیں


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد علی دلشاد نے کہا ہے کہ جگلوٹ اسکردو روڈ کی منسوخی بلتستان کو 100 سال پیچھے دھکیلنے کی سازش ہے۔ آج حزب اقتدار میں شامل جماعتیں ایوانوں سے اس سازش کے خلاف احتجاج کررہی ہیں جس سے یہ تاثر جنم لے رہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں ایسی نادیدہ قوتیں حائل ہیں جو عوام کے رائے دہی کے ذریعے منتخب شدہ نمائندوں پر بھی حاوی ہیں، جن کے سامنے اراکین پارلیمنٹ بے بس و لاچار ہیں۔ انہوں نے بیمرا کے زیر اہتمام منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکردو جگلوٹ روڈ جیسا اہم میگا پراجیکٹ لوکل اداروں کے ذریعے تکمیل دلانے کی بجائے باقاعدہ انٹرنیشنل لیول پر ٹینڈر کرکے غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعے اس پراجیکٹ کی تکمیل کی جائے تاکہ معیاری منصوبے کے ساتھ مقررہ وقت پر یہ منصوبہ مکمل ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 205730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205730/اسکردو-روڈ-کی-منسوخی-بلتستان-کو-سو-سال-پیچھے-دھکیلنے-سازش-ہے-پی-ٹی-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org