QR CodeQR Code

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہا، ایران کی تشویش

22 Oct 2012 23:49

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کیری لوگر بل کی طرح اس منصوبہ میں کوئی شرائط نہیں رکھی گئیں لیکن اس کے باوجود پاکستان دلچسپی نہیں لے رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہا۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ ایران نے اپنے علاقے میں دو ہزار کلومیٹر تک گیس پائپ لائن بچھا دی ہے جبکہ پاکستان نے اپنے علاقے میں ابھی تک صرف سروے کیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت، عرب امارات اور چین گیس خریدنے کیلئے تیار ہیں مگر ایران چاہتا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران سے نکالے۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ ایران نے کیری لوگر بل کی طرح اس منصوبہ میں کوئی شرائط نہیں رکھی ہیں۔ مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ منصوبے پر ایران سے تجاویز مانگی تھیں جو موصول نہیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن ابھی پاکستانی سرحد سے اسی کلومیٹر دور ہے، مقررہ وقت تک اسے با آسانی مکمل کر لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 205773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205773/پاکستان-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-کو-اہمیت-نہیں-دے-رہا-ایران-کی-تشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org