0
Monday 22 Oct 2012 23:49

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہا، ایران کی تشویش

پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہا، ایران کی تشویش
اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکام نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہا۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ ایران نے اپنے علاقے میں دو ہزار کلومیٹر تک گیس پائپ لائن بچھا دی ہے جبکہ پاکستان نے اپنے علاقے میں ابھی تک صرف سروے کیا ہے، ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت، عرب امارات اور چین گیس خریدنے کیلئے تیار ہیں مگر ایران چاہتا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران سے نکالے۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ ایران نے کیری لوگر بل کی طرح اس منصوبہ میں کوئی شرائط نہیں رکھی ہیں۔ مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ منصوبے پر ایران سے تجاویز مانگی تھیں جو موصول نہیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن ابھی پاکستانی سرحد سے اسی کلومیٹر دور ہے، مقررہ وقت تک اسے با آسانی مکمل کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 205773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش