QR CodeQR Code

مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی خلاف قانون اقدام ہے، جرمن عدالت

22 Oct 2012 23:57

اسلام ٹائمز: ترک خاتون نے جرمنی کی عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ ایک ڈینٹل اسپتال نے اسے محض حجاب لینے کی پاداش میں ملازمت دینے سے انکار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جرمن عدالت نے اس سال مارچ میں مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی سے متعلق منظور کردہ ایک مسودہ قانون کو مسترد کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کو خلاف قانون اقدام قرار دیا ہے۔ دارالحکومت برلن میں قائم ایک عدالت نے ہفتے کے روز ترکی کی ایک خاتون ڈینٹل ڈاکٹر کی جانب سے دائر مقدمہ کی آخری سماعت کی۔ ترک خاتون نے جرمنی کی عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ ایک ڈینٹل اسپتال نے اسے محض حجاب لینے کی پاداش میں ملازمت دینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے ملازمت کے حصول کے لیے ترکِ حجاب کی شرط تسلیم کرنا ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 205777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/205777/مسلمان-خواتین-کے-حجاب-پر-پابندی-خلاف-قانون-اقدام-ہے-جرمن-عدالت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org