0
Monday 22 Oct 2012 23:57

مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی خلاف قانون اقدام ہے، جرمن عدالت

مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی خلاف قانون اقدام ہے، جرمن عدالت
اسلام ٹائمز۔ جرمن عدالت نے اس سال مارچ میں مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی سے متعلق منظور کردہ ایک مسودہ قانون کو مسترد کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کو خلاف قانون اقدام قرار دیا ہے۔ دارالحکومت برلن میں قائم ایک عدالت نے ہفتے کے روز ترکی کی ایک خاتون ڈینٹل ڈاکٹر کی جانب سے دائر مقدمہ کی آخری سماعت کی۔ ترک خاتون نے جرمنی کی عدالت میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ ایک ڈینٹل اسپتال نے اسے محض حجاب لینے کی پاداش میں ملازمت دینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اسے ملازمت کے حصول کے لیے ترکِ حجاب کی شرط تسلیم کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 205777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش