QR CodeQR Code

بھارتی وزارت داخلہ نے اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی

23 Oct 2012 21:15

اسلام ٹائمز: اس سے قبل مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے بھی بھارتی صدر پرنب مکھرجی کو قصاب کی رحم کی اپیل خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے کیس میں زندہ پکڑے گئے واحد دہشتگرد اجمل عامر قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے، اور اسے واپس راشٹرپتی بھون بھیجنے کی سفارش کی ہے، اس سے قبل مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے بھی بھارتی صدر پرنب مکھرجی کو قصاب کی رحم کی اپیل خارج کرنے کی سفارش کی تھی، سینئر وکیل اجول نکم نے رحم کی درخواست مسترد کئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک مثبت مرحلہ اور ایک اچھی صورتحال ہے، قصاب نے گزشتہ ماہ بھارتی صدر کو اپنی رحم کی اپیل بھیجی تھی، اس نے آرتھر روڈ جیل کے جیلر کے ذریعہ بھارتی صدر کے دفتر کو یہ پٹیشن داخل کی تھی، واضح رہے کہ اجمل قصاب کو 26/11 کے کیس میں موت کی سزاء سنائی جاچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 206030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206030/بھارتی-وزارت-داخلہ-نے-اجمل-قصاب-کی-رحم-اپیل-مسترد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org