0
Tuesday 23 Oct 2012 21:15

بھارتی وزارت داخلہ نے اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی

بھارتی وزارت داخلہ نے اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی وزارت داخلہ نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے کیس میں زندہ پکڑے گئے واحد دہشتگرد اجمل عامر قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی ہے، اور اسے واپس راشٹرپتی بھون بھیجنے کی سفارش کی ہے، اس سے قبل مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے بھی بھارتی صدر پرنب مکھرجی کو قصاب کی رحم کی اپیل خارج کرنے کی سفارش کی تھی، سینئر وکیل اجول نکم نے رحم کی درخواست مسترد کئے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک مثبت مرحلہ اور ایک اچھی صورتحال ہے، قصاب نے گزشتہ ماہ بھارتی صدر کو اپنی رحم کی اپیل بھیجی تھی، اس نے آرتھر روڈ جیل کے جیلر کے ذریعہ بھارتی صدر کے دفتر کو یہ پٹیشن داخل کی تھی، واضح رہے کہ اجمل قصاب کو 26/11 کے کیس میں موت کی سزاء سنائی جاچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 206030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش