QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل پشاور کے ڈویژنل اور ضلعی صدور کا انتخاب

23 Oct 2012 21:11

اسلام ٹائمز: پشاور میں منعقدہ ضلعی جعفریہ کونسل کے انتخابی اجلاس کے دوران برکت علی میر کو ڈویژنل صدر اور آخونزادہ مجاہد علی اکبر کو ضلع پشاور کا صدر منتخب کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کی یونٹ سازی کی تکمیل کے بعد ضلع پشاور اور ڈویژن پشاور کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ جس کے تحت حاجی برکت علی میر ڈویژنل صدر، آغا سید پھول شاہ کاظمی ڈویژنل سیکرٹری جنرل اور آخونزادہ مجاہد علی اکبر کو ضلع پشاور کا صدر منتخب کیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سیکرٹریٹ میں ضلعی جعفریہ کونسل کا انتخابی اجلاس صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں منعقد ہوا،  انتخاب کے بعد علامہ محمد رمضان توقیر نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ بعد ازاں نو منتخب صدور حاجی برکت علی میر اور آخونزادہ مجاہد علی اکبر نے اپنے خطابات میں پشاور کے تمام یونٹس کے نمائندوں کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اپنی قومی خدمات میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرینگے اور جماعت کو عوامی سطح پر منظم کر کے قومی اور سیاسی دائرے میں جماعت کے کلیدی کردار کو اُجاگر کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتں بروئے کار لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 206061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206061/شیعہ-علماء-کونسل-پشاور-کے-ڈویژنل-اور-ضلعی-صدور-کا-انتخاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org