QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 5 افراد ہلاک

24 Oct 2012 23:09

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کئے گئے، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان پر امریکی ڈرون طیاروں کے مزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی اور 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ بعدازاں ملبے سے مزید 2 افراد کی نعشیں بھی ملیں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 206397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206397/شمالی-وزیرستان-میں-امریکی-جاسوس-طیارے-کا-حملہ-5-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org