0
Wednesday 24 Oct 2012 23:09

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 5 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، 5 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان پر امریکی ڈرون طیاروں کے مزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک گھر پر امریکی جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں گھر میں آگ لگ گئی اور 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ بعدازاں ملبے سے مزید 2 افراد کی نعشیں بھی ملیں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 206397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش