QR CodeQR Code

غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں کوئی جنگ نہیں ہوگی، ملا عمر

25 Oct 2012 23:27

اسلام ٹائمز: عید الاضحیٰ کے موقع پر طالبان سربراہ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ حامد کرزئی کو یقین دلاتا ہوں کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے کے بعد نوے کی دہائی کی طرح ملک میں خانہ جنگی نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کے سربراہ ملا عمر نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد اس ملک میں کوئی جنگ نہیں ہوگی، طالبان جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں، صدر حامد کرزئی کو یقین دلاتا ہوں کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے کے بعد نوے کی دہائی کی طرح ملک میں خانہ جنگی نہیں ہوگی۔ طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں یقین دلایا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد اس ملک میں کوئی جنگ نہیں ہوگی، اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور اقتدار کو بھی صرف اپنے لئے نہیں چاہتے لیکن جب تک امریکہ کی قیادت میں افغانستان میں غیر ملکی افواج موجود ہیں جنگ جاری رہے گی۔

ملا عمر نے اپنے اس پیغام میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو یقین دلایا کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے کے بعد نوے کی دہائی کی طرح ملک میں خانہ جنگی نہیں ہوگی۔ طالبان کے سربراہ نے پیغام میں کہا کہ افغانستان کے معاملات میں کسی بھی ملک کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔


خبر کا کوڈ: 206633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206633/غیر-ملکی-افواج-کے-انخلا-بعد-افغانستان-میں-کوئی-جنگ-نہیں-ہوگی-ملا-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org