QR CodeQR Code

برما میں مزید فسادات، 56 مسلمان جاں بحق

26 Oct 2012 23:31

اسلام ٹائمز: جھڑپوں کے دوران ایک ہزار سے زائد گھروں کو بھی جلا دیا گیا اور تشدد کے واقعات کے بعد من بیا اور مرای او نامی قصبوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برما میں تازہ فسادات میں مزید 56 مسلمان جاں بحق ہوگئے جبکہ فسادات کے باعث برمی مسلمانوں نے عید الاضحیٰ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، برمی ریاست رکھان کے سرکاری ترجمان نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 56 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جھڑپوں کے دوران ایک ہزار سے زائد گھروں کو بھی جلا دیا گیا، تشدد کے واقعات کے بعد من بیا اور مرای او نامی قصبوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق کشیدہ حالات کی وجہ سے برمی مسلمانوں نے عید الاضحیٰ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 206816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/206816/برما-میں-مزید-فسادات-56-مسلمان-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org