0
Friday 26 Oct 2012 23:31

برما میں مزید فسادات، 56 مسلمان جاں بحق

برما میں مزید فسادات، 56 مسلمان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ برما میں تازہ فسادات میں مزید 56 مسلمان جاں بحق ہوگئے جبکہ فسادات کے باعث برمی مسلمانوں نے عید الاضحیٰ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، برمی ریاست رکھان کے سرکاری ترجمان نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اتوار سے شروع ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 56 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جھڑپوں کے دوران ایک ہزار سے زائد گھروں کو بھی جلا دیا گیا، تشدد کے واقعات کے بعد من بیا اور مرای او نامی قصبوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق کشیدہ حالات کی وجہ سے برمی مسلمانوں نے عید الاضحیٰ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 206816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش