QR CodeQR Code

سعودی عرب عراق میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے، علی شلاۃ

29 Oct 2012 12:36

اسلام ٹائمز: العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ کا عراق کے مفرور نائب صدر کی شاہ عبداللہ سے ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین اور ہمسائیگی کے اصولوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے، جس سے عراق اور سعودی عرب کے تعلقات شدید متاثر ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے سعودی عرب پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی کی پارلیمنٹ میں "اتحاد قانون" کے رکن علی شلاۃ نے عراق کے مفرور سابق نائب صدر طارق الہاشمی کی سعودی عرب کے بادشاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عراق میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طارق الہاشمی نے ترکی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور اسکی سعودی بادشاہ سے ملاقات، اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین اور ہمسائیگی کے اصولوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے، جس سے عراق اور سعودی عرب کے تعلقات شدید متاثر ہونگے۔ واضح رہے کہ بغداد کی ایک عدالت نے طارق الہاشمی کو دہشتگردوں کی حمایت کرنے پر مجرم قرار دے کر اسے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 207371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207371/سعودی-عرب-عراق-میں-دہشتگردی-کی-حمایت-کر-رہا-ہے-علی-شلاۃ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org