0
Monday 29 Oct 2012 12:36

سعودی عرب عراق میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے، علی شلاۃ

سعودی عرب عراق میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے، علی شلاۃ
اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے سعودی عرب پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی کی پارلیمنٹ میں "اتحاد قانون" کے رکن علی شلاۃ نے عراق کے مفرور سابق نائب صدر طارق الہاشمی کی سعودی عرب کے بادشاہ عبدالله بن عبدالعزیز کی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عراق میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طارق الہاشمی نے ترکی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور اسکی سعودی بادشاہ سے ملاقات، اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین اور ہمسائیگی کے اصولوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے، جس سے عراق اور سعودی عرب کے تعلقات شدید متاثر ہونگے۔ واضح رہے کہ بغداد کی ایک عدالت نے طارق الہاشمی کو دہشتگردوں کی حمایت کرنے پر مجرم قرار دے کر اسے پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 207371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش