QR CodeQR Code

سی این جی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے، رابطہ کمیٹی

31 Oct 2012 14:17

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا ہے لہٰذا اب ٹرانسپورٹر حضرات کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سی این جی کی قیمتوں میں واضح کمی پر ملک بھر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ٹرانسپورٹر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی سی این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں اور سفید پوش عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا ہے لہٰذا اب ٹرانسپورٹر حضرات کی اولین ذمہ دارای ہے کہ وہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔


خبر کا کوڈ: 207959

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/207959/سی-این-جی-قیمتوں-میں-کمی-کے-بعد-ٹرانسپورٹ-کرایوں-کی-جائے-رابطہ-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org