0
Wednesday 31 Oct 2012 14:17

سی این جی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے، رابطہ کمیٹی

سی این جی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے، رابطہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سی این جی کی قیمتوں میں واضح کمی پر ملک بھر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ٹرانسپورٹر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی سی این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں اور سفید پوش عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا ہے لہٰذا اب ٹرانسپورٹر حضرات کی اولین ذمہ دارای ہے کہ وہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 207959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش