QR CodeQR Code

اسلام آباد سے اسکردو آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

1 Nov 2012 14:48

اسلام ٹائمز: پی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے کوئی پرندہ نہیں ٹکرایا ہے اور اچانک جہاز میں ٹیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جسے کراچی سے انجینئرز کی آمد کے بعد دوبارہ پرواز کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے اسکردو آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ جہاز کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی تاہم جہاز محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے اسکردو آنے والی پی آئی اے کی معمول کی پرواز PK 451 جب اسکردو میں لینڈ کرنے والی تھی کہ اچانک پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرندہ کے ٹکرانے سے جہاز پرواز کے قابل نہیں رہا، جبکہ پی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے کوئی پرندہ نہیں ٹکرایا ہے اور اچانک جہاز میں ٹیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جسے کراچی سے انجینئرز کی آمد کے بعد دوبارہ پرواز کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 208069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/208069/اسلام-آباد-سے-اسکردو-آنے-والی-پی-آئی-اے-کی-پرواز-پرندہ-ٹکرا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org