QR CodeQR Code

وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے رابطہ اور فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، مشاہداللہ خان

4 Nov 2012 18:34

اسلام ٹائمز: پی ایم ایل این کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا اسلام آباد میں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کی حکومتیں حق حکمرانی کھوچکی ہیں، بلوچستان حکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر فراٹے بھر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کریں اور فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما سید محمد مہدی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کی حکومتیں حق حکمرانی کھوچکی ہیں، بلوچستان حکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر فراٹے بھر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لئے سزا یافتہ شخص کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ایوان صدر کو سیاست کا اکھاڑا نہ بنائیں، ان کے ہوتے ہوئے صاف شفاف الیکشن ممکن نہیں۔


خبر کا کوڈ: 209058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/209058/وزیراعظم-اپوزیشن-لیڈر-سے-رابطہ-اور-فوری-الیکشن-کی-تاریخ-کا-اعلان-کریں-مشاہداللہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org