QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے آئی جی پی نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت احکامات جاری کردیئے

8 Nov 2012 12:17

اسلام ٹائمز: سینٹرل پولیس آفس پر اعلیٰ حکام کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پر اعلیٰ حکام کے اجلاس کے دوران انہوں نے پولیس کے افسروں سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 210015

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210015/گلگت-بلتستان-کے-آئی-جی-پی-نے-محرم-الحرام-دوران-سیکیورٹی-سخت-احکامات-جاری-کردیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org