0
Thursday 8 Nov 2012 12:17

گلگت بلتستان کے آئی جی پی نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت احکامات جاری کردیئے

گلگت بلتستان کے آئی جی پی نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت احکامات جاری کردیئے
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان عثمان ذکریا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس پر اعلیٰ حکام کے اجلاس کے دوران انہوں نے پولیس کے افسروں سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 210015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش