QR CodeQR Code

بھارت میں بدعنوانی کے خلاف جلد ہی ایک قومی تحریک شروع ہوگی، انا ہزارے

10 Nov 2012 22:25

اسلام ٹائمز: بھارت کے سماجی رہنماء نے ایک میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ہم ملک کو متحد کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں نظام میں تبدیلی کے لیے انقلاب کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سماجی رہنماء انا ہزارے نے اعلان کیا کہ وہ مہاتما گاندھی کی برسی پر تیس جنوری 2013ء کو بدعنوانی کے خلاف ایک قومی تحریک شروع کریں گے، انہوں نے کہا کہ آج پانچ گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک ہمارے 13 پرانے ممبران کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی بدعنوانی کے خلاف ایک قومی تحریک شروع ہوگی، انہوں نے میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں عنقریب پورے ملک کا دورہ کروں گا، یہ کہنا غلط ہے کہ انا ٹیم ختم ہوگئی ہے، ہم نے تیرہ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے، جو اس تحریک کو آگے لے کر جائے گی، انا ہزارے کل اتوار کے روز جنوبی دہلی کے سرودیہ انکلیو میں اپنے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ہم ملک کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں نظام میں تبدیلی کے لیے انقلاب کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 210816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210816/بھارت-میں-بدعنوانی-کے-خلاف-جلد-ہی-ایک-قومی-تحریک-شروع-ہوگی-انا-ہزارے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org