QR CodeQR Code

آج ابلیسی طاقتیں خطے میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، علامہ عارف واحدی

11 Nov 2012 11:52

اسلام ٹائمز: عالمی اتحاد امت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل بیٹھیں اور جزوی مسائل کو حل کریں۔ امت کو مشترکات پر اکٹھا کیا جائے، تاکہ استعماری طاقتیں اپنے مقاصد میں ناکام و نامراد رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پوری امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن کے مقدس پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے امت مسلمہ کے علماء مل بیٹھیں تو امت کو درپیش بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کا قیام اور آج کی یہ کانفرنس ان مسائل کے حل کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ آج ابلیسی طاقتیں خطے میں مسلمان ممالک میں انتشار وافتراق پیدا کرکے خون بہا رہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل بیٹھیں اور جزوی مسائل کو حل کریں۔ امت کو مشترکات پر اکٹھا کیا جائے، تاکہ استعماری طاقتیں اپنے مقاصد میں ناکام و نامراد رہیں۔


خبر کا کوڈ: 210940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/210940/آج-ابلیسی-طاقتیں-خطے-میں-مسلمانوں-کا-خون-بہا-رہی-ہیں-علامہ-عارف-واحدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org