0
Sunday 11 Nov 2012 11:52

آج ابلیسی طاقتیں خطے میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، علامہ عارف واحدی

آج ابلیسی طاقتیں خطے میں مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے عالمی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کو ایک طرف رکھ کر پوری امت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ قرآن کے مقدس پیغام کو مدنظر رکھتے ہوئے امت مسلمہ کے علماء مل بیٹھیں تو امت کو درپیش بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کا قیام اور آج کی یہ کانفرنس ان مسائل کے حل کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ آج ابلیسی طاقتیں خطے میں مسلمان ممالک میں انتشار وافتراق پیدا کرکے خون بہا رہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل بیٹھیں اور جزوی مسائل کو حل کریں۔ امت کو مشترکات پر اکٹھا کیا جائے، تاکہ استعماری طاقتیں اپنے مقاصد میں ناکام و نامراد رہیں۔
خبر کا کوڈ : 210940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش