QR CodeQR Code

رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں 2 افراد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

11 Nov 2012 22:02

اسلام ٹائمز:جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق نوشہرہ سے ہے جبکہ دوسرا اکاڑہ کا رہائشی تھا، دونوں آخری روز دعا کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔


اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں دو افراد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ اجتماع میں شریک نوشہرہ کا رہائشی محمد جاوید گزشتہ روز اچانک حرکت قلب ہو جانے سے انتقال کر گیا۔ گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ کا رہائشی 60 سالہ تاجر عبدالرحمان تبلیغی اجتماع میں پہلے مرحلے کے آخری روز دعا میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جو دعا مانگتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ رائیونڈ میں ہی ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کی میت کو اوکاڑہ لایا گیا جہاں اس کی تدفین کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 211049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211049/رائیونڈ-عالمی-تبلیغی-اجتماع-میں-2-افراد-حرکت-قلب-بند-ہونے-سے-انتقال-کر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org