0
Sunday 11 Nov 2012 22:02

رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں 2 افراد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں 2 افراد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع میں دو افراد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ اجتماع میں شریک نوشہرہ کا رہائشی محمد جاوید گزشتہ روز اچانک حرکت قلب ہو جانے سے انتقال کر گیا۔ گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ کا رہائشی 60 سالہ تاجر عبدالرحمان تبلیغی اجتماع میں پہلے مرحلے کے آخری روز دعا میں شرکت کے لیے گیا ہوا تھا جو دعا مانگتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ رائیونڈ میں ہی ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کی میت کو اوکاڑہ لایا گیا جہاں اس کی تدفین کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 211049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش