QR CodeQR Code

امریکہ کا زوال شروع ہوچکا، اب کوئی طاقت اُسے برطانیہ اور روس کیطرح ٹوٹنے سے نہیں بچا سکتی، منور حسن

15 Nov 2012 12:26

اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی پاکستان نے موجودہ امریکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ٹوٹنے میں اس کے مسلمانوں پر مظالم کے علاوہ اسلام دشمنی اور قرآن پاک اور رسو ل اکرم (ص) کی ذات کی توہین کرنے والوں کی پشت پناہی کی وجوہات بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکہ کا زوال شروع ہوچکا ہے اور اب کوئی طاقت اسے برطانیہ اور روس کی طرح ٹوٹنے سے نہیں بچا سکتی، امریکہ کی 20 ریاستوں کی جانب سے علیحدگی کے مطالبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ٹوٹنے میں اس کے مسلمانوں پر مظالم کے علاوہ اسلام دشمنی اور قرآن پاک اور رسول اکرم (ص) کی ذات کی توہین کرنے والوں کی پشت پناہی کی وجوہات بھی شامل ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ امریکہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کی وجہ سے معاشی طور پر پہلے ہی کنگال ہو چکا ہے اور اس کے بیسیوں بینک دیوالیہ اور ہزاروں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو چکے ہیں، حالیہ سینڈی طوفان کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، سرمایہ دارانہ نظام زمین بوس ہونے والا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان دو جنگوں کی وجہ سے امریکی فوج کا مورال گر چکا ہے اور امریکہ افغانستان سے بھاگنے کی تیاری کر رہاہے، جس سے واضح ہے کہ اب اس کی طاقت بکھرنے والی ہے اور روس اور برطانیہ کی طرح اس کی برتری قصہ پارینہ بن جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 211811

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/211811/امریکہ-کا-زوال-شروع-ہوچکا-اب-کوئی-طاقت-ا-سے-برطانیہ-اور-روس-کیطرح-ٹوٹنے-سے-نہیں-بچا-سکتی-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org