0
Thursday 15 Nov 2012 12:26

امریکہ کا زوال شروع ہوچکا، اب کوئی طاقت اُسے برطانیہ اور روس کیطرح ٹوٹنے سے نہیں بچا سکتی، منور حسن

امریکہ کا زوال شروع ہوچکا، اب کوئی طاقت اُسے برطانیہ اور روس کیطرح ٹوٹنے سے نہیں بچا سکتی، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکہ کا زوال شروع ہوچکا ہے اور اب کوئی طاقت اسے برطانیہ اور روس کی طرح ٹوٹنے سے نہیں بچا سکتی، امریکہ کی 20 ریاستوں کی جانب سے علیحدگی کے مطالبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ٹوٹنے میں اس کے مسلمانوں پر مظالم کے علاوہ اسلام دشمنی اور قرآن پاک اور رسول اکرم (ص) کی ذات کی توہین کرنے والوں کی پشت پناہی کی وجوہات بھی شامل ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ امریکہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کی وجہ سے معاشی طور پر پہلے ہی کنگال ہو چکا ہے اور اس کے بیسیوں بینک دیوالیہ اور ہزاروں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو چکے ہیں، حالیہ سینڈی طوفان کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، سرمایہ دارانہ نظام زمین بوس ہونے والا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان دو جنگوں کی وجہ سے امریکی فوج کا مورال گر چکا ہے اور امریکہ افغانستان سے بھاگنے کی تیاری کر رہاہے، جس سے واضح ہے کہ اب اس کی طاقت بکھرنے والی ہے اور روس اور برطانیہ کی طرح اس کی برتری قصہ پارینہ بن جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 211811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش