QR CodeQR Code

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اتحاد امت کانفرنس کے اعلامیہ سے لاعلم

16 Nov 2012 21:28

اسلام ٹائمز: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب اکبر نے شکایت کی ہے کہ عالمی اتحاد امت کانفرنس میں جاری کیا گیا اعلامیہ انہیں نہیں دکھایا گیا۔


 اسلام ٹائمز۔ 11 نومبر بروز اتوار ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ''عالمی اتحاد امت کانفرنس'' میں جاری کئے گئے اعلامیہ نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم جہاں اعلامیہ سے لاتعلق ظاہر کرچکی ہے، وہیں اب کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقت اکبر کے بھی اعلامیہ جاری ہونے سے بے خبر رہنے کی اطلاعات ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے شکایت کی ہے کہ عالمی اتحاد امت کانفرنس میں جاری کیا گیا اعلامیہ انہیں نہیں دکھایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 212312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212312/ملی-یکجہتی-کونسل-کے-مرکزی-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-بھی-اتحاد-امت-کانفرنس-اعلامیہ-سے-لاعلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org