0
Friday 16 Nov 2012 21:28

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اتحاد امت کانفرنس کے اعلامیہ سے لاعلم

ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اتحاد امت کانفرنس کے اعلامیہ سے لاعلم

 اسلام ٹائمز۔ 11 نومبر بروز اتوار ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ''عالمی اتحاد امت کانفرنس'' میں جاری کئے گئے اعلامیہ نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم جہاں اعلامیہ سے لاتعلق ظاہر کرچکی ہے، وہیں اب کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقت اکبر کے بھی اعلامیہ جاری ہونے سے بے خبر رہنے کی اطلاعات ہیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے شکایت کی ہے کہ عالمی اتحاد امت کانفرنس میں جاری کیا گیا اعلامیہ انہیں نہیں دکھایا گیا۔

خبر کا کوڈ : 212312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش