QR CodeQR Code

حقیقت پسندانہ فیصلوں کا وقت آ گیا ہے، مسائل حل کرنے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا، راجا پرویز اشرف

17 Nov 2012 14:04

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انسانی فلاح کیلئے کام کرنے والے قوم کا سرمایہ ہیں۔ افراد کو مضبوط کرنے سے ملک مضبوط ہوگا۔ عوام کی فلاح و بہبود پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ جمہوری حکومت تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی بڑھنے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، زیادہ آبادی ہونے کے مثبت پہلو بھی ہیں۔ ہمارے پاس نوجوانوں سمیت بہترین افرادی قوت ہے۔ متحد ہو کر ہی قومی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں۔ سمت درست ہوگی تو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔ تنقید برائے تنقید اور جھگڑے اب ختم ہو جانےچاہیئں۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل، غیر سرکاری تنظیم کے خلاف شہریوں اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے این جی او کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


خبر کا کوڈ: 212585

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212585/حقیقت-پسندانہ-فیصلوں-کا-وقت-آ-گیا-ہے-مسائل-حل-کرنے-کیلئے-قوم-کو-متحد-ہونا-پڑے-گا-راجا-پرویز-اشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org