QR CodeQR Code

لاہور کے مرکزی جلوس عاشورا کی خصوصی سافٹ وئیر سے نگرانی کی جائے گی

17 Nov 2012 14:33

اسلام ٹائمز:معروف ویب سائیٹ گوگل سے استفادہ کرتے ہوئے جلوس کو کسی بھی جگہ سے براہ راست مرکزی کنٹرول روم میں دیکھا جا سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے جاری ہینڈ آو ٹ کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تیار کردہ خصوصی سافٹ وئیر سے محرم کے جلوسوں کی سرویلنس کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام 9 ڈویڑنوں بالخصوص لاہور میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی کیمرے نصب ہوں گے۔ معروف ویب سائیٹ گوگل سے استفادہ کرتے ہوئے جلوس کو کسی بھی جگہ سے براہ راست مرکزی کنٹرول روم میں دیکھا جا سکے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں اور جاسوس کتوں سے جلوس کے آغاز سے اختتام تک نگرانی میں مدد لی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 212597

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212597/لاہور-کے-مرکزی-جلوس-عاشورا-کی-خصوصی-سافٹ-وئیر-سے-نگرانی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org