0
Saturday 17 Nov 2012 14:33

لاہور کے مرکزی جلوس عاشورا کی خصوصی سافٹ وئیر سے نگرانی کی جائے گی

لاہور کے مرکزی جلوس عاشورا کی خصوصی سافٹ وئیر سے نگرانی کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے جاری ہینڈ آو ٹ کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تیار کردہ خصوصی سافٹ وئیر سے محرم کے جلوسوں کی سرویلنس کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام 9 ڈویڑنوں بالخصوص لاہور میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی کیمرے نصب ہوں گے۔ معروف ویب سائیٹ گوگل سے استفادہ کرتے ہوئے جلوس کو کسی بھی جگہ سے براہ راست مرکزی کنٹرول روم میں دیکھا جا سکے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں اور جاسوس کتوں سے جلوس کے آغاز سے اختتام تک نگرانی میں مدد لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 212597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش