QR CodeQR Code

فلسطینیوں نے کبھی سر جھکایا ہے نہ آئندہ ایسا کرینگے

غیر انسانی طریقے سے شہید کئے جانیوالے فلسطینی بچوں کے قاتلوں سے ضرور حساب لیا جائیگا، رجب طیب اردوگان

18 Nov 2012 16:26

اسلام ٹائمز: قاہرہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے 3 شہریوں کی ہلاکت کا واویلا عالمی ذرائع ابلاغ میں کر رہا ہے، جبکہ اس نے خود ہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کی اور اب خود ہی جنگ بندی کی رٹ لگا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوگان نے قاہرہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں غیر انسانی طریقے سے شہید کئے جانے والے فلسطینی بچوں کے قاتلوں سے جلد یا بدیر حساب ضرور لیا جائے گا۔ ترک وزیراعظم اپنے ملک کے تاجروں اور نمائندہ افراد کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ قاہرہ پہنچے تھے۔ اس دورے کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اردوگان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے کبھی اپنا سر نہیں جھکایا اور نہ ہی وہ کبھی آئندہ ایسا کریں گے۔ ترک رہنما نے ہفتے کے روز مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے بھی ملاقات کی۔ قاہرہ آمد سے قبل انقرہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے 3 شہریوں کی ہلاکت کا واویلا عالمی ذرائع ابلاغ میں کر رہا ہے۔ اسی نے خود جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کی اور اب خود ہی جنگ بندی کی رٹ لگا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 212919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/212919/غیر-انسانی-طریقے-سے-شہید-کئے-جانیوالے-فلسطینی-بچوں-کے-قاتلوں-ضرور-حساب-لیا-جائیگا-رجب-طیب-اردوگان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org