0
Sunday 18 Nov 2012 16:26
فلسطینیوں نے کبھی سر جھکایا ہے نہ آئندہ ایسا کرینگے

غیر انسانی طریقے سے شہید کئے جانیوالے فلسطینی بچوں کے قاتلوں سے ضرور حساب لیا جائیگا، رجب طیب اردوگان

غیر انسانی طریقے سے شہید کئے جانیوالے فلسطینی بچوں کے قاتلوں سے ضرور حساب لیا جائیگا، رجب طیب اردوگان
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردوگان نے قاہرہ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں غیر انسانی طریقے سے شہید کئے جانے والے فلسطینی بچوں کے قاتلوں سے جلد یا بدیر حساب ضرور لیا جائے گا۔ ترک وزیراعظم اپنے ملک کے تاجروں اور نمائندہ افراد کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ قاہرہ پہنچے تھے۔ اس دورے کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اردوگان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے کبھی اپنا سر نہیں جھکایا اور نہ ہی وہ کبھی آئندہ ایسا کریں گے۔ ترک رہنما نے ہفتے کے روز مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے بھی ملاقات کی۔ قاہرہ آمد سے قبل انقرہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے 3 شہریوں کی ہلاکت کا واویلا عالمی ذرائع ابلاغ میں کر رہا ہے۔ اسی نے خود جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزری کی اور اب خود ہی جنگ بندی کی رٹ لگا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 212919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش