QR CodeQR Code

پشاور، ٹیکنیکل کالج میں شرپسند طلبہ کی غنڈہ گری کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج

21 Nov 2012 01:53

اسلام ٹائمز: کالج پرنسپل کی ایکشن لینے کی یقین دہانی پر امامیہ طلبہ نے کالج انتظامیہ کو ایک دن کی مہلت دیدی، اور کہا گیا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے اراکین نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پشاور کے ہاسٹل میں شرپسند طلبہ کی غنڈہ گری کیخلاف کالج کے احاطے میں احتجاجی مارچ کیا، منگل کے روز 25 سے زائد شرپسند طلباء کے ایک ٹولے نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پشاور کے ہاسٹل میں آئی ایس او کے طلبہ کے اراکین کے کمرے پر دھاوا بولا اور وہاں اکابرین ملت جعفریہ کی تصاویر کی بے حرمتی کی، جس کے بعد امامیہ طلبہ کی ایک بڑی تعداد کالج میں جمع ہو گئی اور واقعہ کیخلاف احتجاجی مارچ کیا، بعدازاں آئی ایس او پشاور ڈویژن کے عہدیداروں اور کالج پرنسپل کے مابین مذاکرات ہوئے، کالج پرنسپل اور ایس ایچ او کو مذکورہ کمرے کا دورہ کرایا گیا اور وہ تصاویر بھی دکھائی گئیں جو شرپسند طلبہ نے پھاڑی تھیں۔
 
کالج پرنسپل نے امامیہ طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ فوری طور پر اس واقعہ پر ایکشن لیں گے اور شرپسندی میں ملوث طلبہ کیخلاف کارروائی کی جائے، کالج پرنسپل کی اس یقین دہانی پر امامیہ طلبہ نے کالج انتظامیہ کو ایک دن کی مہلت دیدی، اور کہا گیا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 213803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/213803/پشاور-ٹیکنیکل-کالج-میں-شرپسند-طلبہ-کی-غنڈہ-گری-کیخلاف-ا-ئی-ایس-او-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org