QR CodeQR Code

اسرائیلی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، یورپی یونین

28 Mar 2009 12:34


برسلز: یورپی یونین نے نئی اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو اصولی طور پر تسلیم کرے۔دوسری صورت میں اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں دشواری آ سکتی ہے۔ یورپی یونین کے موجودہ صدر چیک ریپبلک کے وزیر خارجہ کارل شوزنبرگ نے صحافیوں ‌سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل کی نئی حکومت نے فلسطینی ریاست کے اصول کو تسلیم نہیں‌ کیا تو اس کے لئے نتائج مشکل ہو سکتے ہیں‌ ۔انہوں ‌نے کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اگلے اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ کس طرح‌ کا رویہ اختیار کیا جائے ۔۔


خبر کا کوڈ: 2141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/2141/اسرائیلی-حکومت-فلسطینی-ریاست-کو-تسلیم-کرے-یورپی-یونین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org