0
Saturday 28 Mar 2009 12:34

اسرائیلی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، یورپی یونین

اسرائیلی حکومت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے، یورپی یونین
برسلز: یورپی یونین نے نئی اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو اصولی طور پر تسلیم کرے۔دوسری صورت میں اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں دشواری آ سکتی ہے۔ یورپی یونین کے موجودہ صدر چیک ریپبلک کے وزیر خارجہ کارل شوزنبرگ نے صحافیوں ‌سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل کی نئی حکومت نے فلسطینی ریاست کے اصول کو تسلیم نہیں‌ کیا تو اس کے لئے نتائج مشکل ہو سکتے ہیں‌ ۔انہوں ‌نے کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اگلے اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کے ساتھ کس طرح‌ کا رویہ اختیار کیا جائے ۔۔
خبر کا کوڈ : 2141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش