QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کی فکر ہے، امریکہ طاقتور نہیں، ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے، احمدی نژاد

22 Nov 2012 09:30

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پاکستانی دانشوروں اور سیاستدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان، ایران اکٹھے ہوں تو کوئی قوت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ طاقتور نہیں، ہماری کمزوری ہمارا نفاق ہے۔ پاکستان، افغانستان، ایران اکٹھے ہوں تو کوئی قوت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ اسلام آباد میں پاکستانی دانشوروں اور سیاستدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان میں آکر ایسا محسوس کر رہا ہوں جیسے ایران میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد اور یکجا ہوکر اپنی مشکلات پر قابو پالیں گے۔ پاکستان کو ایرانی حالات کی فکر ہے اور ہمیں یہاں کی۔ اسلام آباد سے تعلقات کو آخری حد تک لے جاوں گا۔


خبر کا کوڈ: 214208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/214208/پاکستان-اور-ایران-کو-ایک-دوسرے-کی-فکر-ہے-امریکہ-طاقتور-نہیں-ہماری-کمزوری-ہمارا-نفاق-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org