QR CodeQR Code

اسلام خودکش جیکٹوں اور کلاشنکوفوں کی بجائے کردار سے پھیلتا ہے، فردوس عاشق اعوان

23 Nov 2012 01:08

اسلام ٹائمز: دربار حضرت سلطان باہو میں عالمی شہادت امام حسین (ع) کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام کے نام لیوا تو ہو سکتے ہیں مگر اسلام پسند نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ دربار حضرت سلطان باہو میں عالمی شہادت امام حسین (ع) کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ خودکش جیکٹوں اور کلاشنکوفوں سے اسلام نہیں پھیلتا بلکہ اسلام کردار سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گرد اسلام کے نام لیوا تو ہوسکتے ہیں مگر اسلام پسند نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بڑی جدوجہد کے بعد جی ایٹ ممالک کی کانفرنس بلائی لیکن دہشت گردی سے اس کانفرنس کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے حالیہ واقعات ڈی ایٹ کانفرنس سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان کو بدنام کرنے کی ہرسازش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 214470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/214470/اسلام-خودکش-جیکٹوں-اور-کلاشنکوفوں-کی-بجائے-کردار-سے-پھیلتا-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org