0
Friday 23 Nov 2012 01:08

اسلام خودکش جیکٹوں اور کلاشنکوفوں کی بجائے کردار سے پھیلتا ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام خودکش جیکٹوں اور کلاشنکوفوں کی بجائے کردار سے پھیلتا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ دربار حضرت سلطان باہو میں عالمی شہادت امام حسین (ع) کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ خودکش جیکٹوں اور کلاشنکوفوں سے اسلام نہیں پھیلتا بلکہ اسلام کردار سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گرد اسلام کے نام لیوا تو ہوسکتے ہیں مگر اسلام پسند نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بڑی جدوجہد کے بعد جی ایٹ ممالک کی کانفرنس بلائی لیکن دہشت گردی سے اس کانفرنس کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے حالیہ واقعات ڈی ایٹ کانفرنس سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ پاکستان کو بدنام کرنے کی ہرسازش کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 214470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش