QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب میں ایک بار پھر صوبائی حکومت کی ایماء پر فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے، علامہ اقتدار نقوی

28 Nov 2012 00:34

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھنگ میں علامہ اظہر کاظمی کی گرفتاری، عبدالحکیم میں مومنین پر مقدمے کا اندارج اور لیہ میں جلوس عزاء میں رکاوٹ پنجاب حکومت کی بدنیتی کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں عشرہ محرم الحرام کے دوران بھی بعض مقامات پر پنجاب کی معتصب حکومت نے جلوس عزاء میں رُکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، پنجاب حکومت دہشت گردوں کی معاونت کر رہی ہے، جس کے بل بوتے پر وہ دندناتے پھرتے ہیں اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی آفس سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقتدار حسین نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اظہر کاظمی کی گرفتاری، عبدالحکیم میں دو سو سے زائد مومنین پر مقدمے کا اندارج، لیہ میں جلوس عزاء میں رکاوٹ اور کوٹ سمابہ میں ماتمی جلوس پر فائرنگ پنجاب حکومت کی بدنیتی کا نتیجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 215778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/215778/جنوبی-پنجاب-میں-ایک-بار-پھر-صوبائی-حکومت-کی-ایماء-پر-فرقہ-واریت-کو-ہوا-دی-جارہی-ہے-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org