QR CodeQR Code

افغانستان میں سیاسی مفاہمت پر خصوصی اجلاس پیر سے برسلز میں ہوگا

28 Nov 2012 23:05

اسلام ٹائمز:برسلز میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل کیانی خصوصی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، برسلز میں ہونے والے اجلاس میں اتحادی افواج کی واپسی کے طریقہ کار پر غور ہوگا جبکہ افغان رہنماؤں کی رہائی اور افغانستان میں سیاسی مشاورت پر بھی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر اور آرمی چیف جنرل کیانی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ افغانستان بارے سہ فریقی اجلاس آئندہ ہفتے لندن میں ہوگا جس میں شرکت کے لئے حنا ربانی کھر برسلز سے لندن روانہ ہونگی۔ سہ فریقی اجلاس میں پاکستان، برطانیہ اور افغانستان شرکت کریں گے۔




خبر کا کوڈ: 216082

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216082/افغانستان-میں-سیاسی-مفاہمت-پر-خصوصی-اجلاس-پیر-سے-برسلز-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org