QR CodeQR Code

پاکستان نے افغانستان سے 25 سے زائد کالعدم تنظیموں کے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات مانگ لیں

29 Nov 2012 22:54

اسلام ٹائمز:افغان جیلوں میں موجود ان دہشت گردوں سے افغان حکام نے تحقیقات بھی کی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے افغان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، افغانستان میں گرفتار کیے گئے 25 سے زائد کالعدم تنظیم کے افراد پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔ افغان جیلوں میں موجود ان دہشت گردوں سے افغان حکام نے تحقیقات بھی کی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے افغان حکومت سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات سے متعلق پاکستان کو آگاہ کیا جائے، اس سلسلہ میں افغان حکومت کو خط لکھنے کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ افسر براہ راست افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں بھی رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 216406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216406/پاکستان-نے-افغانستان-سے-25-زائد-کالعدم-تنظیموں-کے-گرفتار-دہشت-گردوں-کی-تفصیلات-مانگ-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org