0
Thursday 29 Nov 2012 22:54

پاکستان نے افغانستان سے 25 سے زائد کالعدم تنظیموں کے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات مانگ لیں

پاکستان نے افغانستان سے 25 سے زائد کالعدم تنظیموں کے گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، افغانستان میں گرفتار کیے گئے 25 سے زائد کالعدم تنظیم کے افراد پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں۔ افغان جیلوں میں موجود ان دہشت گردوں سے افغان حکام نے تحقیقات بھی کی ہیں جس پر وزارت داخلہ نے افغان حکومت سے رابطہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی تفصیلات سے متعلق پاکستان کو آگاہ کیا جائے، اس سلسلہ میں افغان حکومت کو خط لکھنے کے ساتھ ساتھ ایک اعلیٰ افسر براہ راست افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں بھی رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 216406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش