QR CodeQR Code

پارا چنار میں شدید سردی کے باوجود 20 گھنٹے بجلی کی بندش

1 Dec 2012 14:19

اسلام ٹائمز: کرم ایجنسی کے صدر مقام میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، تاہم لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں آسکی۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ جانے کے باوجود بجلی کی 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، تاہم لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں آسکی، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، واضح رہے کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا عارضی اعلان کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 216774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/216774/پارا-چنار-میں-شدید-سردی-کے-باوجود-20-گھنٹے-بجلی-کی-بندش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org